ایران اپنے مفادات کے تحفظ سے دریغ نہیں کرے گا: وزیر خارجہ ایران
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی نئی جارحیت کے مقابلے میں اپنے جائز مفادات کے تحفظ سے دریغ نہیں کرے گا۔
سحرنیوز/ ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی کے بارے میں میں کہا ہے کہ جائز دفاع کے حق کا استعمال، علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایران کی ذمہ دارانہ روش کو ظاہر کرتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اب اسلامی جمہوریہ ایران کا اپنی دفاعی کارروائیوں کو مزید جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ کسی بھی نئی جارحیت کے مقابلے میں اپنے جائز مفادات کے تحفظ سے دریغ نہیں کرے گا-
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے بھی کہا ہے کہ دمشق میں ایران کے سفارتخانے کے قونصلر پسیکشن پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی، جائز دفاع سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 پر مبنی ہے-