Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکا کو اہم پیغام ارسال، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دمشق میں ایران کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کے بعد امریکا کو اہم پیغام ارسال کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے تہران میں سوئزرلینڈ کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے صیہونی حکومت کے سب سے بڑے حامی امریکہ کو ایک اہم پیغام بھیجا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر سیکشن کی عمارت پر اسرائیلی حکومت کے دہشتگردانہ حملے اور اس میں چند فوجی مشیروں کی شہادت کے بعد امریکی مفادات کے محافظ کی حیثیت سے سوئيزرلینڈ کے سفارتخانے کے حکام کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ سوئيزرلینڈ کے ناظم الامور کو طلب کر کے اسرائیلی حکومت کے جرائم اور اس کے دہشتگردانہ حملے کے پہلؤوں کو بتایا گیا اور امریکہ کی ذمہ داری پر تاکید کی گئی۔
ایران کے وزيرخارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکی حکومت کو صیہونی حکومت کے حامی کی حیثيت سے ایک اہم پیغام بھیجا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔

ٹیگس