Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • قونصلرسیکشن کی عمارت پر حملے کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کی عمارت پر حملے کو تمام بین الاقوامی کنوینشنوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کے نتائج کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: العالم کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کی عمارت پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کےبعد شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
ایران اور شام کےوزرائے خارجہ نے اس ٹیلفیونی گفتگو میں اس جارحیت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ المقداد نے صیہونی حکومت کی اس بربریت کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین خاص طور پر انیس سو اکسٹھ کے ویانا کنوینشن برائے سفارتی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے بھی دمشق میں ایرانی سفارت خانے میں شام کے وزیر خارجہ کی حاضری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کی پے در پے شکست اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکامی کی وجہ سے نیتن یاہو اپنا ذہنی توازن مکمل طور پر کھوچکے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر حملے کو تمام بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کے نتائج کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد کی اور عالمی برادری کی جانب سے اس جارح حکومت کے خلاف سخت ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس