پاکستان کو ایرانی گیس پائپ لائن پرامریکی دباؤ کا سامنا ہے۔
پاکستان نے امریکی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے امن پائپ لائن کے حوالے سے اپنے وعدوں پرعملدرآمد کا عزم ظاہر کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کا مطالبہ کردیا ہے۔
یوکرین نے اعتراف کیا ہے کہ مغرب کی حمایت کے بغیر یوکرین روس کے ساتھ جنگ جاری رکھنے پر قادر نہیں ہو گا۔
مغربی ممالک نے ہیگ کی عالمی عدالت پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔
امریکی مندوب نے دعوی کیا کہ ایران دوسرے ممالک پرعائد پروٹوکول کے برخلاف اپنے ایٹمی پروگرام کے معائنے کے لئے طریقہ کار کو بدلنے کا خواہاں ہے۔
افغانستان میں طالبان کے سربراہ نے کہا ہے کہ طالبان نے برسوں دنیا والوں کے سامنے دلیرانہ جنگ کی ہے اور اب اس گروہ پر دباؤ ڈالے جانے کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔
اطالوی وزیراعظم نے یورپی یونین کو امریکہ کے معاشی دباؤ سے آزاد کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مغربی ممالک کی پابندیوں اور ملک کے اندرونی معاملات میں انکی مداخلت کا تہران ضرور جواب دے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ امریکی توسیع پسندی قبول نہیں کریں گے اور وائٹ ہاؤس اگر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتا ہے تو سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے دعوی کیا ہے کہ جلد ہی معاہدہ ہوجائے گا