ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے اقدامات میں دھونس و دھمکی اور معاشی دہشتگردی شامل ہیں جس کا سب سے اہم اور بنیادی مقصد ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے خلاف واشنگٹن کی غیر قانونی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے اتحاد اور ان میں پائی جانے والی یکجہتی نے ملک پر امریکہ کے ہر قسم کے دباؤ کے غیر موثر بنا دیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں ہونے والی مسلم ممالک کی کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کی وجہ سعودی عرب کا دباؤ تھا۔
ترکی نے روس سے دفاعی نظام 'ایس 400' کی خریداری میں امریکی دباؤ کو مسترد کر دیاہے۔
عراق میں الفتح الائنس کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا ہے کہ امریکہ، عراقی پارلیمنٹ میں اکثریت کا عمل متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی تھینک ٹینک اسٹراٹفور نے خبردی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ، عمان دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ علاقے کے حالات و واقعات اور خاص طور پر ایران کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں اپنا موقف تبدیل کرے
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دباؤڈالنے کا زمانہ ختم ہوگیا ہے اس لئے امریکا کو ڈومور کا مطالبہ کرنے کے بجائے پاکستان کے ساتھ حقیقت پسندانہ تعاون کرنا چاہئے۔