کیتھولیک عیسائیوں کے پیشوا نے یوکرین سے اپیل کی ہے کہ وہ شجاعت کا مظاہرہ کرے اور سفید پرچم لے کر جنگ کے خاتمے کے لئے روس سے مذاکرات کرے۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یوکرین کے نو سو پچہتر فوجی ہلاک کئے گئے جبکہ اس کا ایک میگ انیس جنگی طیارہ اور کئی ڈرون طیارے بھی مار گرائے گئے۔
سوئیڈن کی ایک تنظیم، وی ڈیم، نے ہندوستان کو دنیا کے بد ترین آمریت پسند ممالک میں سے ایک ملک قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ کے علاقے رفح پر اسرائیلی فوج کا حملہ سفاکانہ جرائم کا سبب بن سکتا ہے۔
ڈاکٹروں کی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ سمندری راہداری بنانے سے واشنگٹن کا مقصد، غزہ کے موجودہ حقائق سے رائے عامہ کی توجہ کو ہٹانا ہے۔
روس نے یوکرین کے درجنوں ڈرون طیاروں کو مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس میں اپنی سالانہ تقریر میں ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی، یوکرین میں جنگ اور اس کے نتیجے میں زرعی پیداوار میں کمی نے، یورپ میں خوراک کے بحران کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔
امریکی فوجی سینٹرل کمان سینٹکام نے ایک بیان میں تھرو کانفیڈنس بحری جہاز پر میزائل حملے میں تین کی ہلاکت اور چار دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
واشنگٹن میں روسی سفیر نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی یورپ میں روس اور نیٹو افواج کے درمیان براہ راست ٹکراؤ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔