Nov ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں صدارتی انتخابات ، وائٹ ہاؤس کے قریب سخت ترین حفاظتی انتظامات

کل پانچ نومبر بروز منگل امریکہ میں صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں امریکی عوام آئندہ چار برسوں کے لئے اپنے صدر کا انتخاب کریں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: صدارتی امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے دوبارہ تشدد ہنگامہ آرائی اور بلوے کے خدشے کے پیش نظر امریکی پولیس وائٹ ہاؤس کے قریب سخت حفاظتی باڑ لگانے پر مجبور ہو گئی ۔ پولیس نے یہ فیصلہ صدارتی انتخابات سے ایک روز قبل کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے امریکی کانگریس کی پولیس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باڑ ایک اضافی سطح کی سیکورٹی کے ایجنڈے میں شامل ہے اور ایوان صدر وائٹ ہاؤس کے علاوہ کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل کے اطراف میں باڑ لگا کر ان کے آس پاس کے کچھ علاقوں کو اگلے امریکی صدر کی تقریب حلف برداری تک بند کر دیا گیا ہے۔

کل پانچ نومبر بروز منگل امریکہ میں صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں امریکی عوام آئندہ چار برسوں کے لئے اپنے صدر کا انتخاب کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ چھے جنوری دو ہزار اکیس کو سابق امریکی صدر اور موجودہ انتخابات میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کو روکنے کے مقصد سے کانگریس کی عمارت کیپٹل ھل پر دھاوا بول دیا تھا جس کے دوران امریکی پولیس فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک خاتون سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک اور ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے، اسکے علاوہ سیکڑوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

ٹیگس