ہندوستان کے وزیراعظم نے آج سرینگر کا دورہ کیا اور بخشی اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔
ہندوستان میں دو ہزار چوبیس کے عام انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے اپنا منشور تیار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق روس نے چین کے ساتھ چاند پر ایٹمی پلانٹ تعمیر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی سینیٹروں نے اسرائیل کے بارے میں صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل کی فوجی مدد جاری رکھے جانے کو ناقابل قبول اور ناقابل دفاع بتایا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک رہائشی کمپلیکس پر فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
بولیویا میں امریکہ کے سابق سفیر نے کیوبا کے لئے 40 سال تک جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جنگی کابینہ میں شامل ایک وزیر نیتن یاہو کی اجازت کے بغیر ہی امریکی دورے پر واشنگٹن پہچے ہیں اور انہوں نے وہاں کئی امریکی لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
ایران کی مشہور خاتون ایتھلیٹ نے امریکہ میں ایتھلیٹ کے مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کر کے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
اقوام متحدہ نے غزہ جنگ کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں 9 ہزار خواتین کا بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔
یوکرین کے صدر نے ایک بیان میں کیف کے اتحادیوں سے اپیل کی ہے کہ اس ملک کے میزائل دفاعی نظام کی ترسیل میں مزید لیت و لعل سے کام نہ لیں۔