امریکہ سدھرنے والا نہیں
Oct ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
امریکی فوج نے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت اور دفاع پر ایک بار پھر زور دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے ترجمان جنرل پیٹرک رائڈر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اسرائيلی وزیر جنگ یواو گالانٹ کے ساتھ امریکی وزیر جنگ لوئیڈ آسٹن کی ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی چاہتا ہے۔
جنرل پیٹرک رائڈر نے اسرائيل کی حالیہ جارحیت کے خلاف ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہمیں ہر طرح کی صوتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
پینٹاگون کے ترجمان نے صراحت کے ساتھ کہا کہ اگر ایران نے اسرائيل پر حملہ کیا تو ہم اسرائیل کا دفاع کریں گے۔