ایس کے ایم کا کہنا ہے کہ کسانوں کے دہلی مارچ کو کچھ دنوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے دنیا کے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں غاصب اور نسل کش صیہونی حکومت کے خلاف گواہی دیں۔
آسام حکومت نے ریاست میں کم عمری کی شادی پر پابندی لگانے کے لیے مسلم نکاح اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ انیس سو پینتیس کو ختم کر دیا ہے۔
ہندوستان کی کانگریس پارٹی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ یاترا مراد آباد سے شروع ہوئی جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ایک تازہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ یورپی باشندوں میں صرف 10 فی صد کی نظر میں روس کو شکست ہوگی جبکہ اس سے دگنے یعنی 20 فی صد یورپی باشندوں کو یقین ہے کہ روس یوکرین جنگ میں روس فتح مند ہوگا۔
اسرائیل کسی کا نہیں ہے اور وہ کسی پر اعتماد بھی نہیں کرتا ہے چاہے کوئی ملک یا کوئی حکومت اس کو اپنا دوست ہی سمجھے۔ اب پتہ چلا ہے کہ اسرائیل نے یورپی پارلیمان کے دو ارکان کی جاسوسی کروائی ہے۔
امریکی پابندیاں روس کی دفاعی صعنت کو کمزور نہیں کر سکی ہيں۔
ہندوستانی کسانوں کا پنجاب اور ہریانہ بارڈر پر احتجاج جاری ہے اور ایک نوجوان کسان کی موت کے خلاف آج کسان تنظیموں نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کررکھاہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے روس کے مزید پانچ سو سے زیادہ اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کردی ہیں ۔
ایران کی قومی ساحلی فٹ بال ٹیم متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر ساحلی فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔