لبنان پر اسرائیل کی شدید بمباری کے بارے میں یورپی یونین کا موقف آگیا
Oct ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ نے لبنان پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر معمولی قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے مغربی ایشیا میں مسلسل بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش اور فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کے جاری حملے غیر معمولی شمار ہوتے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے یورپی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل لبنان پر شدید بمباری کر رہا ہے اور حملوں میں شدت غیر معمولی ہے اور اعداد و شمار کے مطابق لبنان کی بیس فیصد آبادی بے گھر اور دربدر ہو چکی ہے۔