غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے ہزاروں مخالفین نے برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج صبح عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں کے خلاف امریکہ کے جارحانہ حملوں کے موضوع پر ایک ہنگامی اجلاس بلایا جس میں متعدد ملکوں نے امریکی جارحیت کی مذمت کی
امریکا کی براؤن یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی۔
برطانیہ کے ارب پتی تاجر اور ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو نے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکہ کے جنوب مغرب میں واقع ملک چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوگئی ہے جس میں اب تک کم از کم 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یونان کی وزارت محنت میں آج صبح زوردار دھماکہ ہونے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ہونے سے پہلے ایک نامعلوم شخص نے فون پر بتادیا تھا کہ وزارت میں بم رکھا ہوا ہے۔
ہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں کاسمیٹک فیکٹری میں آتش زدگی کے واقعے میں ابھی بھی تیرہ افراد لاپتہ ہيں ۔
امریکی مظاہرین نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی، واشنگٹن کی جانب سے حمایت جاری رہنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطین میں جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
جرمنی میں ہوائی اڈوں کے سیکورٹی عملے کی ملک گیر ہڑتال جاری ہے جس سے مسافروں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔
ہندوستان کے شہر بنارس کی گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کی اجازت دیئے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف شہر کے مسلمانوں نے آج احتجاج کے طور پر اپنے کار وبار بند رکھے۔