Sep ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف جنگ میں نیٹو کے رکن ممالک کی براہ راست شرکت ؟

روس کے صدر نے کہا ہے کہ یوکرین اگر دور مار میزائلوں سے روس میں مغربی مد نظر اہداف کو نشانہ بناتا ہے تو جنگ کی ماہیت بالکل تبدیل ہو جائے گی ۔

سحر نیوز/ روس: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس میں مغرب کے مدنظر اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے یوکرین کو فراہم کردہ دور مار میزائلوں کے استعمال کی اجازت روس کے خلاف جنگ میں نیٹو کے رکن ممالک کی براہ راست شرکت کے مترادف ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے روس کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے ایک اہم گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یوکرین کی فوج روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے نیٹو کے فوجیوں کی مدد کے بغیر اس قسم کے مغربی دور میزائل اور دفاعی سسٹم کا استعمال کرنے کی توانائی نہیں رکھتی، تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ روس میں مغرب کے پیش نظر اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے یوکرین کو مغرب کی فراہم کردہ دور مار میزائلوں کے استعمال کی اجازت روس کے خلاف جنگ میں نیٹو کے رکن ممالک کی براہ راست شرکت کے مترادف ہے اور یہ مسئلہ روس یوکرین جنگ میں صورت حال کو تبدیل کر سکتا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ یوکرین اگر دور مار میزائلوں سے روس میں مغربی مد نظر اہداف کو نشانہ بناتا ہے تو جنگ کی ماہیت بالکل تبدیل ہو جائے گی اور پھر اس سلسلے میں مناسب فیصلہ کیا جائے گا کیوں کہ روس خود کو لاحق خطرات کو ہرگز نظر انداز نہیں کر سکتا۔

ڈیلی میل کے مطابق وائٹ ہاؤس روس پر حملے کے لئے یوکرینی فوج سے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی بندشیں اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ نے بھی روسی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے یوکرینی فوج کو برطانوی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

ٹیگس