Sep ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • کیا امریکا اور برطانیہ یوکرین کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں؟ کی ایف کو ماسکو کی اب تک کی سب سے بڑی دھمکی

روس پر حملے کے لئے دور مار میزائلوں کے استعمال کے لئے مغرب سے اجازت لینے کی یوکرین کی جاری کوششوں کے درمیان روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری مدودف نے یوکرینی دارالحکومت کو پوری طرح تباہ کردینے کی دھمکی دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: پولیٹیکو جریدے نے لکھا ہے کہ یوکرین کو روس پر حملے کے لئے مغرب کے بھیجے ہوئے دور مار میزائلوں کے استعمال کی اجازت دینے کے بارے میں برطانیہ و امریکہ کے درمیان گفتگو کے دوران میدودف نے دھمکی دی ہے کہ اس صورت میں کی ایف ختم ہوجائے گا۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے اس سلسلے میں کہا کہ کورسک کے علاقے پر یوکرین کے حملے کے بعد کرملین کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا قانونی جواز مل گیا ہے لیکن وہ اس کے بجائے ایسی جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکتا ہے جو کی ایف کو ایک بڑے پگھلے ہوئے علاقے میں تبدیل کر سکتی ہے۔

دمیتری میدودف نے یہ بیان سوشل میڈیا چینل ٹیلی گرام پر دیا ہے ۔ انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ماسکو نے اب تک صبر و تحمل سے کام لیا ہے کہا کہ اس کے باوجود اینگلوسیکسنس کے بیوقوف یہ سمجھتے ہيں کہ وہ سب کچھ جانتے ہيں اور ایک حقیقت کو قبول نہيں کرنا چاہتے، لیکن اب ہمارا صبر ختم ہونے والا ہے۔

 

ٹیگس