Sep ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • یوکرین کے دن گنے جا چکے ہیں؟

دیمتری مدویدف نے کہا ہے کہ لندن ایسی حالت میں کی ایف کی حمایت کا اعلان کر رہا ہے کہ قوی امکان ہے کہ برطانیہ غرق ہو جائے گا۔

سحر نیوز/ روس: روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری مدویدف نے امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے دورہ کی ایف اور ان کی جانب سے یوکرین کی حمایت جاری رکھے جانے کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ یوکرین آئندہ پچیس برس نہیں دیکھ سکے گا۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری مدودف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیویڈ لمی نے یوکرین کی سو سالہ حمایت کا اعلان کیا ہے مگر وہ جھوٹ بول رہے ہیں اس لئے کہ یوکرین آئندہ پچیس برس نہیں دیکھ سکے گا۔

انھوں نے کرہ ارض کے مسلسل گرم ہونے اور سطح سمندر کے اوپر آنے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ لندن ایسی حالت میں کی ایف کی حمایت کا اعلان کر رہا ہے کہ قوی امکان ہے کہ برطانیہ غرق ہو جائے گا اور ضرورت پڑی تو روس کے سپر سونک میزائل سے برطانیہ کو غرقاب کرنے میں مدد کریں گے۔

ٹیگس