جاپان میں نئے سال 2024 کا پہلا دن اپنے ساتھ زلزلہ لے کر آیا جس کے نتیجے میں اب تک 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں نئے عیسوی سال کے موقع پر دو الگ الگ واقعات میں تین افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے تاکید کی ہے کہ عام شہریوں کے خلاف کلسٹربموں کے استعمال کی سزا بھگتنا پڑے گی۔
امریکی پولیس نے لاس آنجلس میں ایک سیاہ فام خاتون پر پولیس افسر کی خوفناک فائرنگ کی ویڈیو نشر کی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دنیا کے مختلف ملکوں اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر بلگورود پر یوکرین کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کریں۔
برطانیہ میں مسلسل چوتھے دن شدید طوفان اور سیلاب کے باعث نقل و حمل کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روسی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ سرحدی شہر بلگورود پر یوکرین کا حملہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا اور یوکرین مغرب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے روسی شہروں کو اس طرح سے نشانہ بنا رہا ہے۔
غزہ میں ہونے والی تباہی دوسری عالمی جنگ میں جرمنی میں ہونے والی تباہی جیسی ہے۔
فلسطین کے حامیوں نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی حمایت میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔
عالمی ادارۂ صحت، ڈبلیو ایچ او، کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا ہے کہ میں غزہ میں متعدی بیماریوں کی بابت بہت فکر مند ہوں، لاکھوں افراد بیمار ہیں۔