فلسطینیوں کی نسل کشی کو بے غیرتی سے تماشائی بن کر دیکھنے والوں کو کینیڈین شہری کا منھ توڑ جواب، اسرائیلی فوجیوں پر کیا حملہ
صیہونی میڈیا نے غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوجیوں پر ایک کینیڈین شہری کے حملے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کے مطابق اسرائیلی میڈيا نے پیر کو رپورٹ دی ہے کہ ایک کنیڈین شہری غزہ کے اطراف میں " تیف ہعسراہ " نامی کالونی کے گیٹ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں مارا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کینیڈین شہری نے اسرائیلی فوجیوں پرغیر آتشیں اسلحے سے حملہ کردیا تھا جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کردی۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ کینیڈین شہری پیر کی صبح ایک گاڑی سے "تیف ہعسراہ" کالونی کے گیٹ پر پہنچا اور اس نے وہاں موجود اسرائیلی فوجیوں سے انگریزی میں گفتگو کی ۔
صیہونی میڈیا ذرائع کے مطابق اس کینیڈین شہری نے اسرائیلی فوجیوں سے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو مار رہا ہے اور پھر اس نے ایک غیر آتشیں اسلحہ ہاتھ میں لے کر ان کے قریب پہنچ گیا اور اسی وقت اسرائیلی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کردی۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی کا کہنا ہے کہ مذکورہ کینیڈین شہری نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگاتے ہوئے چاقو سے صیہونی فوجیوں پر حملہ کیا تھا۔