غزہ اور فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سنہ دوہزار تیئس کے آخری اجلاس میں اس کونسل کے اراکین نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ جنگ کو پھیلانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
نیو یارک ٹائمز کے تجزیہ کار اور مصنف نیل میک فارگوہر Neil Mac Farguhar نے حماس کو تباہ کرنے کے اسرائیل کے ہدف کو "خام خیالی" سے تعبیر کیا ہے۔
امریکہ کے اہم سیاسی جریدے نے صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو ناکام اور ملک کے لئے مضر قرار دیا ہے۔
آسٹریلیا میں 30 خواتین نے فلسطینیوں کے حوصلے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا ہے۔
روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی سسٹم کی فراہمی سے متعلق جاپان کا اقدام روس اور جاپان تعلقات کے لئے خطرناک نتائج کا باعث بنے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین کے لئے واشنگٹن کے ڈھائی سو ملین ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی خبر دی ہے۔
چین کی وزارت دفاع نے ایشیا پیسیفک علاقے میں امریکہ کی جانب سے فوجی تنصیبات قائم کئے جانے پر واشنگٹن کو خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دو ہزار تیئیس کو تشدد اور رنج و الم کا سال قرار دیا ہے
فلسطین کے حامی دسیوں مظاہرین نے امریکہ کے وزیر جنگ اور قومی سلامتی کے مشیر کی رہائشگاہوں کے سامنے اجتماع کیا جبکہ لندن اور کیوبا کے عوام نے بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
شمالی کوریا کے رہنما نے کہا ہے کہ سن دو ہزار چوبیس میں اس کا جوہری پروگرام جاری رہے گا اور پیویانگ ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔