کوئی بھی آئے کوئی بھی جائے امریکا کا ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگا رہے گا، نتن یاہو نے امریکی سیاست کو کیا بے نقاب
امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
سحرنیوز/دنیا: ہمارے ذرائع کے مطابق دہشتگرد اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکی صدر جوبائیڈن سے منگل 23 جولائی کو ملاقات طے ہے، صیہونی وزیراعظم کا کانگریس سےخطاب بدھ کو شیڈولڈ ہے۔
امریکا روانگی کے موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا کا صدر جو بھی منتخب ہو، اسرائیل مشرق وسطی میں امریکا کا سب سے مضبوط اتحادی رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے دشمن جان لیں امریکا اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کے شکرگزار ہیں۔
صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ نتین یاہو اپنے امریکا دورے کے دوران حماس کے ذریعے یرغمال بنائے گئے صیہونیوں کی رہائی، حماس کو شکست دینے اور ایران کا مقابلہ کرنے کی اسٹریٹجی پر بات کریں گے۔
در ایں اثنا سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نتن یاہو نے اپنے بیان کے ذریعے مکمل طور پر یہ واضح کر دیا ہے کہ اسکے ذریعے غزہ میں کئے جانے والے جنگی جرائم میں امریکا برابر کا شریک ہے۔ بلکہ اسرائیل کے ذریعے معصوم بچوں کے بہائے جانے والے خون میں امریکا کے ہاتھ بھی پوری طرح رنگے ہوئے ہیں۔