ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں آج 30 نومبرکوپہلے مرحلے میں لاتیہار، گڑھوا، پلامو، گملا، لوہردگا اورچترا ضلع کی 13 اسمبلی سیٹوں پر سخت سکیورٹی میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ یہ سبھی اضلاع نکسلی متاثرہ علاقے شمارہوتے ہیں۔
شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرق میں دہشتگرد گروہ داعش کے باقی ماندہ بموں اور بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 18 بچے جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے تفرقہ اور اختلافات ڈالنے کے مقصد سے کئے جا رہے ہیں۔
زخمی اہلکاروں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
امریکی عدالت میں ایف بی آئی کی پیش کی جانے والی رپورٹ میں طبی تحقیق کے لیے عطیہ کی گئی لاشوں کو خفیہ طور پر فوج کو فروخت کرنے اور ان پر بم دھماکوں کے تجربات کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے میں پاک فوج کے 3 اہلکار مارے گئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سری نگر میں گرینیڈ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔
افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے سکول جانے والے 9 بچے جاں بحق ہو گئے۔
سری لنکن پارلیمنٹ نے ایسٹر بم دھماکوں کو صدر اور انٹیلی جنس سربراہ کی غفلت قراردیا ہے۔
سعودی عرب کی ایک آئل ریفائنری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 ملازمین ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔