پاکستان کے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں شام کی صورتحال اور دمشق سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
شامی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ حلب میں دہشت گردوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور شامی مسلح افواج اس شہر سے دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے جوابی حملے کی تیاری کر رہی ہیں۔
پاکستانی پولیس کے مطابق، پاراچنار شہر میں گزشتہ 10 دنوں میں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
سانحہ پارا چنار کے خلاف پاکستان کے شہر لاہور میں پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے راسک میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس کی ایک کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور ساٹھ سے زائد دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان کے علاقے سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر ایک دہشتگردانہ حملے میں متعدد سکیورٹی اہلکار جاں بحق و زخمی ہوگئے۔
حکومت ایران کی ترجمان نے لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کی تازہ دہشت گردانہ کارروائیوں کو نفرت انگیز قرار دیا ہے
ایران نے اقوام متحدہ سے میرجاوہ کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے شمال مغربی شیعہ آبادی کے علاقے پارا چنار پر تکفیریوں کے حملے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی میں گزشتہ پانچ دن میں کم سے کم 35 افراد مارے گئے اور 166 زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی انسداد دہشت گردی کی فورس سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔