Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر اعظم کا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے عزم کا اظہار

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے جڑ سے ختم ہونے تک اس کے خلاف مہم جاری جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف مہم کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ سے خطاب میں شہباز شریف نے دہشت گردوں کو ملک کا دشمن قرار دیتے ہوئے انہيں عبرتنا ک انجام تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس اعلی سطحی سیکورٹی میٹنگ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، مختلف وفافی وزرا اور اعلی سیکورٹی حکام نےشرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان اور دہشت گردوں کے خلاف مہم کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ ان دنوں خاص طور پر پاکستان کے دو صوبوں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا ميں دہشت گردوں کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔

ٹیگس