پارا چنار میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر لاہور اور پشاور میں احتجاجی مظاہرے
سانحہ پارا چنار کے خلاف پاکستان کے شہر لاہور میں پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین وسطی پنجاب کے صدر علامہ حسن رضا ہمدانی اور آئی ایس او کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے کی۔ مظاہرین نے پشاور سے پاراچنار جانے والے مسافروں کی شہادت پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔
ادھر پشاور میں بھی سانحہ پارا چنار کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے قاتلوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچانے اور پشاور پارا چنار روز کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا احتجاج میں مصروف ہیں انھیں صوبے میں ہونے والی دہشت گردی سے کوئی سروکار نہیں۔ امن و امان کی صورت حال خراب ہو چکی ہے۔