Apr ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کو دہشت گردانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے دفترخارجہ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں گزشتہ روز سیاحوں پر کئے جانے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ ہندوستان نے سری نگر سے نوے کلومیٹر کے فاصلے پر انجام پانے والے اس حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں کے جانی نقصان پر تشویش ظاہر کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس واقعے میں مارے جانے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتا ہے اور زخمیوں کی جلدازجلد صحت یابی کی دعا کرتا ہے۔

ٹیگس