مسجد الاقصیٰ میں اسرائیل کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اس دوران مزید 57 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ایک نامعلوم فرد نے امام علی رضا علیہ السلام کے روضے کے اندر چاقو سے حملہ کر کے تین علما کو شہید و زخمی کر دیا۔
روس کے ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی شام سے دہشتگردوں کو یوکرین منتقل کرنے کیلئے ترکی اور یوکرین کے ایک وفد کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے مضحکہ خیز اقدام کا پوری دنیا میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
شمالی نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے 140 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
شام کے صدر نے عرب اداروں اور یونینوں کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دو دہشت گردانہ حملوں میں تین سیکورٹی اہلکاروں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
شام کے جنگی طیاروں نے لاذقیہ کے مضافات میں جبھۃ النصرہ تکفیری دہشتگرد گروہ کے اڈوں پر بمباری کی ہے، دوسری طرف ترکی کی فوج نے الرقہ کے شمالی مضافاتی علاقے پر گولہ باری کی ہے۔
عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے سامراء کے شمال مغرب میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔
دہشت گرد گروہ داعش نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسافر بس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے داعش کو اپنے ملک کے لیے باہرسے بھیجای جانے والا پروڈکٹ قرار دیا ہے۔