Apr ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • چینی باشندوں پر خودکش حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی

پاکستانی حکام نے، کراچی یونیورسٹی میں چینی باشندوں پر ہونے والے حملے کو خودکش قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ کراچی یونیورسٹی کے اندر، غیرملکی اساتذہ اور طلبا کو لے جانے والی وین پر کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ ایک خودکش خاتون نے کیا ہے جس نے چینی باشندوں کی وین کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پاکستانی پولیس کے مطابق اس حملے میں خودکش خاتون سمیت پانچ افراد مارے گئے ہیں جن میں سے تین چینی باشندے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں اس سے پہلے بھی چینی باشندوں پر دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں۔ سن دوہزار اٹھارہ میں کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ 

ٹیگس