غرب اردن کے شہر رام اللہ میں فلسطینی عوام نے مظاہرہ کرکے، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دہشت گردانہ حملے میں شہید کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیبئر پیڈرسن نے شام میں دہشتگردی اور داعش کے دہشتگردوں کے حملوں اور عام شہریوں کی جان کا خطرہ بڑھنے کی بابت خبردار کیا ہے۔
سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں مجلس عزا کے دوران دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم اب تک چار افراد کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
پاکستان کے سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہیں۔
اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان میں سب سے بڑا دہشت گرد گروپ ہے۔
محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے ہم فلسطین میں فوری طور پرغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
باجوڑ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سابق سینیٹر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پاکستان کی صوبائی حکومتوں نے محرم الحرام کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے متعدد میزائلوں سے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے پر حملہ کیا ہے۔