میانوالی عیسی خیل کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پاکستان کے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں کون ملوث ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے شام کے شمال مشرق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان علاقوں پر امریکہ کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی دہشت گردوں کے ساتھ شراکت داری ہے۔
نائیجر میں ایک فوجی اڈے پر دہشت گردوں کے حملے میں 19 فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
عراقی مسلح افوج کی مشترکہ کمان نے اعلان کیا ہےکہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور توانائی رکھتی ہیں اور ان کے ملک کو بیرونی فوج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 52 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے کہا ہے کہ مسائل پیدا کرنے والی امریکہ کی پالیسیاں علاقے میں بدامنی و عدم استحکام اور دہشت گردی کے جنم لینے نیز ترقی کے مواقع نابود ہونے کا باعث بن رہی ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر نے صوبے الانبار کے مغربی علاقے اور عراق و شام کے سرحدی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی شروع کی ہے جس کا مقصد ان دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے۔
ایران کے انٹیلی جنس وزیر حجت الاسلام اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ کسی بھی گروہ اور دہشت گردی کی ترویج کرنے والے میڈیا اور کسی بھی فرد کو اب امان نہیں ملے گی-
پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔