برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی
امریکی فوج کے ایک قافلے کے ذریعے فوجی سازوسامان اور گولہ بارود عراق سے شام منتقل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختنونخوا کے علاقے لکی مروت میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر کئی حملے کیے ہیں جن میں فائرنگ کے تبادے میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین سیکورٹی اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
روس کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو امریکہ کے شہر نیویارک سے باہر کسی اور ملک منتقل کرنے کی تجویز کو ایک اچھا آئیڈیا قرار دیا ہے کہ جس کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے اقوام متحدہ کو استحصال سے بچانے کے لئے اس عالمی ادارے اور بالخصوص سلامتی کونسل کے ڈھانچے کے اصلاح کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
شام میں روس کے امن و آشتی کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جبہۃ النصرہ کے دہشت گرد ادلب میں واقع سیکورٹی زون والے علاقے پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔
حلب میں امریکی فوج اور ترکی کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے درمیان جھڑپوں میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے اگر دہشت گردی کو کنٹرول نہ کیا تو افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
مچھ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک کے کنارے لگائی گئی آئی ای ڈی کے بم دھماکے سے اس وقت بچ گئی جب دھماکہ ٹرین کے گزر جانے کے بعد ہوا۔
پاکستان میں سکیورٹی اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس بار صوابی کی تحصیل چھوٹا لاہور میں دہشت گردوں نے ٹردھر پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں.