شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 12 مبینہ دہشتگرد ہلاک و زخمی
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اسپن وام میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا، ہلاک کیے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس سے قبل، تقریبا 25 عسکریت پسندوں نے جمعہ کی رات تحصیل میر علی کے علاقے اسپنوم میں دراندازی کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز نے ان کی نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی اس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 عسکریت پسند ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ باقی عسکریت پسند واپس افغانستان چلے گئے۔