شمالی وزیرستان اور سوات میں سیکورٹی فورسز اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں 6 فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملے گذشتہ دو ماہ کے دوران اس اسرائیلی حکومت کے جارحانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کا ایک ضروری اور مناسب جواب ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے، بیروت پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔
بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے 6 دہشتگرد اور 2 قیدی ہلاک ہو گئے۔
صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک اسکول پر بمباری کی ہے کہ جس میں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی سفاکیت جاری ہے. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 105 ہوگئی۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ امریکی خوشنودی کے لیے عوامی مخالفت مول نہ لے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے پنجگور ضلع میں دہشتگردوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 7 مزدوروں کو قتل کر دیا۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔