پولیس نے شیر شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فرانسیسی سفیر کی بے دخلی اور گستاخانہ خاکوں کے معاملے کو ایک بار پھر قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
نائجیریا میں جیل شعبے کو حوالے سے رپورٹ کے مطابق، دہشتگردوں نے صوبے اویو میں ایک جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 800 قیدی فرار ہو گئے۔
شام کے صوبے ادلب میں بیرونی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ”جبہت النصرہ“ نے کشیدگی کم کرنے والے علاقوں پر بھاری حملہ کیا ہے۔
روس کے صدر نے کہا ہے کہ شمالی افغانستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے وسطی ایشیائی ملکوں کے لیے خطرہ ہیں۔
روسی صدر نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں جمع ہونے والے دہشت گرد، پڑوسی ملکوں کے لئے سیکورٹی مشکلات بڑھا سکتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے قریب غاصب صیہونیوں کی موجودگی کو برداشت نہیں کرے گا۔
شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغرب نے اقتصادی محاصرہ کر کے اسے شامی عوام کے خلاف ایک دہشت گردانہ ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔
عسکری امور میں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ سرحد پار انقلاب دشمن دہشت گرد گروہوں کو ہم نشانہ بنائیں گے۔
عراق کے شہر الرمادی میں داعش کے ایک خودکش حملہ آور نے اُس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب سکیورٹی اہلکار اُس کا پتہ لگانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔