فلسطین کے غرب اردن میں واقع جنین میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کئي دیگر زخمی ہوئے ہيں۔
غزہ میں نوسو سے زائد امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کا داخلہ اور اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت جنگ بندی کے تیسرے دن رونما ہونے والے اہم واقعات رہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری کے موقع پر نیو اورلینز میں رونما ہونے والے واقعہ سے لے کر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے سامنے کار میں دھماکے تک امریکہ کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی لہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایران کے وزیر صحت کے مشیر علی جعفریان نے بتایا ہے کہ لبنان میں پیجروں کے دھماکوں میں زخمی ہونے والے 500 لبنانی شہریوں کا پہلے ہی ہفتے ایران کے مختلف ہسپتالوں میں معالجہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت دہشتگردوں کے سامنے حکومت بے بس نظر آ رہی ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد صہیونی حکومت نے مختلف مقامات پر 25 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں دو ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں پچاس افراد زخمی ہوگئے۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کردیا ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2 کوگرفتار کرلیا ہے۔