غزہ کے عام شہریوں اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
جبالیا میں ایک خفیہ اڈے پر القسام بریگیڈ کے حملے میں 12 صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
تحریک استقامت کے آپریشنل روم نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریبا ایک ہزار صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں ۔
غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل چودہ نے شہر حیفا کے مشرق میں واقع علاقے کریوت پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے میں 7 انتہا پسند صیہونیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
مرکزی غزہ کے ایک علاقے پر صیہونی دہشتگردوں کی بمباری میں کم از کم سولہ فلسطینی شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں بم دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو ہدف قرار دیتے ہوئے بیت لاہیہ اور جبالیا کیمپ کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔
پریس ذرائع نے مقبوضہ شمالی فلسطین پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملےمیں کئی صیہونیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت نے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہدائے غزہ کی تعداد 43 ہزار سے اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرجانے کی خبر دی ہے۔