Nov ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: مختلف علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی، متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت

پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں ایک کارروائی میں پولیس کی فائرنگ میں کم سے کم تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق پولیس کا ایک دستہ معمول کی گشت پر تھا کہ دہشت گردوں نے اس پر حملہ کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں کسی پولیس اہلکار کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔

دوسری طرف کرک میں انسداد دہشت گردی پولیس نے ایک مطلوب دہشت گرد کی ہلاکت کی خبردی ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرک کے علاقے کلام بانڈہ میں ایک انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں ایک مطلوب دہشت گرد ہلاک کردیا گیا جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

 

ٹیگس