صیہونی حکومت کی فوج نے تحفظات کے باوجود پیر کو غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی جوابی کارروائیوں میں صیہونی حکومت کے اڑتالیس فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہيں۔
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اقوام متحدہ کے دسیوں کارکن کے ہلاک ہونے کی خبردی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوسوایک فلسطینی شہید اور تین سو اڑسٹھ فلسطینی زخمی ہوئے ہيں۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے جس میں صیہونی ذرائع نے ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ نہ کئے جانے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قرارداد پر کڑی تنقید کی ہے۔
جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غاصب اسرائیلی حکومت کے کم از کم 3 ہزار زخمی فوجی چلنے پھرنے سے معذور ہوگئے ہیں۔
غزہ کے نہتے عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں نے فوج پر حملہ کیا ہے جس میں 3 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
صیہونی حکومت نے مشرقی اور جنوبی خان یونس میں اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کردیئے ہیں۔