Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک سو تیس سے زائد اقوام متحدہ کے کارکن ہلاک

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اقوام متحدہ کے دسیوں کارکن کے ہلاک ہونے کی خبردی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے کہا ہے کہ سات اکتوبر سےاب تک غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں، اس عالمی ادارے کے ایک سو چھتیس کارکن ہلاک ہوچکے ہیں۔
صیہونی حکومت نے سات اکتوبر سے مغرب کی ہمہ جانبہ حمایت کے ساتھ، غزہ اور غرب اردن میں وسیع پیمانے پر فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام کا قتل عام شروع کر رکھا ہے۔ اس درمیان اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے غزہ میں غذا کی انتہائی قلت کی خبر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے ایک رپورٹ میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ میں اسی فیصد سے زیادہ بچے شدید خوراک کی کمی کا شکار ہیں، اس علاقے میں بچوں کی ناگفتہ بہ صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت کے باعث پانچ سال سے کم عمر کے ہزاروں بچے شہید ہوسکتے ہیں۔

ٹیگس