Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری، 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 368 زخمی

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوسوایک فلسطینی شہید اور تین سو اڑسٹھ فلسطینی زخمی ہوئے ہيں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت نے شمالی غزہ پٹی میں تازہ ترین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے جبالیا میں ایک گھر پر بمباری کی جس میں بارہ بچے اور خواتین شہید ہوگئيں۔ صیہونی حکومت کی فوج نے مرکزی غزہ میں الاقصی سیٹ لائٹ چینل کے ہیڈ آفس پر بمباری کی جس کے نتجے میں اس ٹی وی چینل کے تیرہ اہلکار شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ پٹی کے دو سو سے زیادہ باشندے شہید اور تین سو اڑسٹھ زخمی ہوئے ہيں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ کے بیس ہزار دو سو اٹھاون افراد صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں میں شہید ہوچکے ہيں جبکہ زخمیوں کی تعداد ترپن ہزار چھے سو اٹھاسی تک پہنچ گئی ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بیس ہزار دو سو اٹھاون ہوگئی ہےغزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں ترپن ہزار چھے سو اٹھاسی افراد بمباری اور حملوں میں زخمی ہوچکے ہيں۔

ٹیگس