غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی جنگ میں اپنے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونےو الوں کی تعداد انیس ہزار چار سو ترپن جبکہ زخمیوں کی تعداد باون ہزار تین سو تک پہنچ چکی ہے۔
جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ بائربوک اور ڈیویڈ کیمرون نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئے ہیں، اس علاقے میں پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے حفظان صحت کے نظام کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے صورت حال کو ناگفتہ بہ قرار دیا ہے۔
غاصب اسرائیلی فوجیوں نے اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی پریس کانفرنس پر بھی فائرنگ کی ہے۔
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کےعلاقے ناگپور میں ایک فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سیستان و بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی جانب سے حملے کی مذمت کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایران کے سرحدی سیکیورٹی اہلکار، دہشت گردوں کو ہرگز سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
اقوام متحدہ نے ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان میں جمعے کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
غزہ میں صیہونی جنگی طیاروں نے ایک اور اسکول پر بمباری کردی۔