سعودی عرب کی آرامکو آئل کمپنی نے اپنی اطلاعات کی ہیکنگ اور انٹرنیٹ پر ان کو نشر کئے جانے کی دھمکی کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب پریس ذرائع نے سعودی عرب کے الامیر سلطن ایربیس پر امریکی ایف سولہ جنگی طیاروں کی تعیناتی کی خبر دی ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے ہیکرو ں کا پتہ لگانے، گرفتاری میں مدد دینے اور رینسم ویئر ز کے مقابلے کے لیے ایک کروڑ ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔
ایک امریکی سائبر سیکورٹی کمپنی نے دوسو کمپنیوں پر سائبر حملوں اور تاوان کی وصول کی خبر دی ہے۔
سائبر حملہ کا خطرہ امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے خطرے سے زیادہ بڑا ہے، یہ کہنا ہے امریکی سینیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا۔
روسی صدر نے اعتراف کیا کہ امریکہ کی جانب سے ڈالر کو سیاسی اہداف اور مقابلہ آرائی کے لئے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے سے بین الاقوامی ریزرو کرنسی کی حیثیت سے اس کی پوزیشن کو نقصان پہنچا ہے۔
امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے، مختلف اداروں پر کیے جانے والے سائبر حملوں میں روس کے ملوث ہونے کا دعوی کیا ہے۔
امریکہ پر ہونے والے حالیہ سائبر حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے اعلان کیا ہے کہ سائبر حملوں کا جواب دینے کے لئے ان کے ملک کے پاس جارحانہ کاروائی کرنے کا آپشن موجود ہے۔
آئرش محکمہ صحت پر سائبر حملہ کرنے والوں نے تاوان کا مطالبہ کردیا ہے۔
امریکا کی سب سے بڑی تیل پائپ لائن کولونیئل نے سائبر حملے کے بعد کام کرنا بند کر دیا ہے۔
ناروے کی پارلیمنٹ پرسائبرحملہ پارلیمانی نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔