پاکستان کے سابق اور نا اہل ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
سعودی عدالت نے ایک شیعہ عالم دین کو پر امن تحریک کی حمایت کرنے کی پاداش میں 12 سال قید کی سزا دی۔
فرانس میں سعودی بادشاہ کی بیٹی اور سعودی ولی عہد کی بہن کو سزا ہوئی ہے۔
مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 11 سینئر اراکین کو فلسطین کی تنظیم حماس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا ئی ہے۔
اسرائیلی عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور خرد برد کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے حکومت کو رقم کی واپسی اور 10 ہزار شیکلز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کے الزام میں دو آرمی اور ایک سویلین افسر کی سزاؤں کی توثیق کردی۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے سعودی عرب کے چھے شہروں میں سینتیس افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مولانا کلب جواد نقوی بی جے پی کے رہنما اور اترپردیش کے وزیراعلی کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اہم شخصیات نے داعش کا پرچم لہرانے اورمنبرکی توہین کرنے پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کی سزا کے خلاف بی این پی نے ملک گیر دھرنا دینے اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔