افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے ہندوستان میں اپنا ناظم الامور معین کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سیاسی دباؤ اور تشہیراتی ہنگامہ آرائیوں کے باوجود تہران اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھے گا۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کابل میں ایران کے سفیر اور صدر ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان کے مسائل کے حل کے لئے علاقے کے ملکوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
ہندوستانی فوج کے ایک اعلی عہدیدار جنرل دنیش نے ایران کے آرمی ڈے کی تقریب سے خطاب میں دہلی اور تہران کے درمیان فوجی تعاون میں توسیع اور استحکام پر زور دیا ہے۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور مختلف علاقوں میں جاری جنگ کے نتیجے میں دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ برطانیہ، جرمنی، جاپان اور مصر نے اپنے سفارتکاروں اور شہریوں کو وہاں سے باہر نکال لیا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی لین دین اب تک اونچی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
افغانستان میں طالبان کی حکومت نے پاکستان میں قید افغانستان کے قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔