Mar ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرار داد درحقیقت رفح پر حملے کے لئے اسرائیل کو گرین سگنل ہے: روس

اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر نے غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرار داد کے بارے میں کہا ہے کہ اس کے مسودے میں رفح پر حملے کے لئے اسرائیلی حکومت کو گرین سگنل دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر دیمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ امریکہ درحقیقت غزہ میں جنگ بندی نہیں چاہتا ہے اور نہ ہی اس قرار داد کے مسودے میں جنگ بندی کی کوئی بات کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا کے مجوزہ مسودہ قرار داد میں در اصل رفح پر حملے کے لئے اسرائیل کو گرین سگنل دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکی قرار داد کا مسودہ جس میں کئی بار اصلاح کی جاچکی ہے، رواں ہفتے کے آخر تک سلامتی کونسل میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا نے اس مسودہ قرار داد میں تمام قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایسی حالت میں یہ مسودہ قرار داد تیار کیا ہے کہ اس نے اب تک غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش کی جانے والی سبھی قرار دادوں کو ویٹو کیا ہے۔

ٹیگس