سحر نیوز رپورٹ
یمن کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کی شکایت کے جواب میں سلامتی کونسل کو ایک خط بھیج کر تاکید کی ہے کہ صنعا امن کی دعوت کے سلسلے میں سنجیدہ ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ایٹمی معاہدے کے حوالے سے یورپی ٹرائیکا کی وعدہ خلافی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ، کسی بھی منطق کے تحت ایران ایٹمی معاہدے پر یکطرفہ عملدرآمد کا پابند نہیں ہے۔
شام نے صوبہ حلب میں ترکی کے ميڈیکل کالج کے افتتاح کی شدید مذمت کی ہے۔
میانمار میں سابق حکمراں جماعت سے وابستہ افراد کے خلاف فوج کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک ایک بیان میں میانمار میں ہنگامی حالت کے نفاذ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران، ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ارکان کی تعداد میں اضافے کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں میانمار میں فوجی بغاوت سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ تعلقات کمیشن نے ایٹمی معاہدے میں کسی نئے رکن کے اضافے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام اپنے ایک مراسلے میں دیرالزور پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی ہے۔