یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سیکریٹری نے غزہ کے مظلوم اور مقتدر عوام کی حمایت میں بحیرۂ احمر اور باب المندب میں یمنی فوج کی موجودگی اور دشمن کے خلاف نبرد آزمائی کو ایک اسٹریٹیجک اقدام قرار دیا ہے۔
امریکہ ، بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے۔
یمن کے ایک سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی برطانوی کشیدگی میں اضافے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور اس کے نتائج انہیں بھگتنا ہوں گے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ خلیج عدن میں امریکی بحریہ کے ایک جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
یمنی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے ہوتے رہیں گے اور جنگ جاری رہے گی اس وقت تک اسرائیل کے کسی بھی بحری جہاز کو مقبوضہ فلسطین کی طرف نہيں جانے دیا جائے گا ۔
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ یمن پر امریکی حملہ دفاعی نوعیت کا ہے اعلان کیا کہ واشنگٹن یمن سے جنگ نہيں چاہتا۔
پریس ذرائع نے خلیج عدن میں ایک بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔
بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کے خلاف یمنی افواج کی کارروائیوں کے بعد بریٹش پیٹرولیئم نے اس سمندری راستے سے اپنے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت روک دی ہے۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر اگر جارحیت بند نہیں کی گئی تو یمن کی فوجی کارروائی کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا اور مقبوضہ فلسطین تک پھیل جائے گا۔
آج تہران میں ایرانی بحریہ کی سائنسی اور تکنیکی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح ہوا۔