یمن پرامریکہ اور برطانیہ کی تازہ وحشیانہ جارحیت میں 44 افراد شہید و زخمی
May ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ پر امریکہ اور برطانیہ کی تازہ وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والے یمنی عام شہریوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں الحوک کے ریڈیو کی عمارت اور شمالی الحدیدہ میں الصلیف کی بندرگاہ پر امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں کے حملوں میں اب تک چودہ یمنی عام شہری شہید ہو چکے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں تیس سے زائد عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل یمنی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ ان حملوں میں دو افراد شہید اور دس دیگر زخمی ہوئے ۔ دو روز قبل بھی مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے علاقے الجبانہ پر دو بار شدید حملے کئے گئے تھے۔