-
افغانستان نے ایران کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۴افغانستان کے حکومتی انتظامیہ اور اس ملک کی مختلف شخصیات نے آیت اللہ رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر وسیع ردعمل میں عوام، حکومت اور رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
-
ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر چین کے صدر کی تعزیت
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۰چین کی وزارت خارجہ: صدر شی جن پنگ نے ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
تاجیکستان کے صدر نے رہبر انقلاب کو تعزیت پیش کی
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۵تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین رئیسی کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
-
صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اٹلی کا ردعمل
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۱اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے صدر رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ چند گھنٹوں میں دیکھا کہ کس طرح ایران کے اعلی حکام صدر جمہوریہ اور ان کے ہمراہ وفد کے معاملے پر سنجیدگی اور احترام سے سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
-
جاپان کے صدر کا سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیتی پیغام
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۶جاپان نے صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت پیش کی
-
حادثے کی جگہ اور ہیلی کاپٹر کا پتہ لگانے کا آپریشن ایرانیوں نے انجام دیا ہے
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۹ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سرچ آپریشن مکمل طور پر ایرانیوں نے انجام دیا ہے اور اس میں کوئی بیرونی مدد نہیں رہی ہے۔
-
شام کی حکومت نے تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۵اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت کے بعد شام کی حکومت نے تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
-
نائب صدر ایران ملک کی مجریہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۸ایران کی نگران کونسل کے ترجمان طحان نظیف نے بتایا ہے کہ ملک کے آئین کے مطابق نائب صدر، صدر مملکت کے اختیارات اور ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
-
صدر مملکت کی شہادت پر امیر قطر کا تعزیتی پیغام
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۳امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایرانی عوام اور حکومت کو صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیت پیش کی اور ان کے لئے رحمت و مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
-
ایران کے عوام کے نام مالدیپ کے صدر کا تعزیتی پیغام
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۰مالدیپ کے صدر محمد مویزو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے درد بھرے حادثے میں صدر ایران کے انتقال پر ہمیں انتہائی افسوس ہوا۔ صدر جمہوریہ، وزیر خارجہ امیرعبداللہیان اور اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے اللہ تعالی سے رحمت اور جنت الفردوس کا خواہاں ہوں۔ غم کے ان ایام میں ہماری دعائیں متاثرہ گھرانوں اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں