May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کا تعزیتی پیغام جاری

حزب اللہ لبنان نے صدر، وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں درج ہے کہ:

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ برادر عزیز ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور صوبہ آذربائیجان میں امام خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ محمد علی آل ہاشم اور ان کے دیگر ساتھویں کی شہادت کے دردناک حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی اور ملت ایران کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔

حزب اللہ نے صدر رئیسی کی شہادت پر امام مہدی (عج)، آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای، مراجع عظام، اسلامی جمہوریہ کے حکام اور ایران کے صابر اور عزیز عوام، بالخصوص شہیدوں کے شریف اور مجاہد اہل خانہ اور دنیا کے تمام مسلمانوں اور حریت پسندوں کو تعزیت دی ہے۔

 

 

ٹیگس