حرم امام رضا علیہ السلام کے زائرین نے شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےاسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مزارات کے نمائندوں کی کمیٹی نے خونخوار صیہونی حکومت کے ہاتھوں ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا اور کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی کینسر کے اس پھوڑے یعنی غاصب صیہونی حکومت کی تباہی کو دیکھیں گے۔
سحر نیوز رپورٹ
تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کی نماز کے بعد خطیب مسجد الاقصی شیخ عکرمہ صبری کو شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد جوابی کارروائی کے ایران کے اعلان سے صیہونی حلقوں میں جہاں خوف وہراس طاری ہے وہیں مختلف ملکوں منجملہ ہندوستان نے اپنی پروازیں تل ابیب کے لئے منسوخ کردی ہيں۔
اسلام کے عظیم مجاہد کی میت کو کاندھوں پر اُٹھائے تمام راستے شرکا پرنم آنکھوں کے ساتھ امت مسلمہ کے عروج اور فلسطین کو صیہونی ریاست کے شکنجے سے آزادی دلانے میں اپنی جان قربان کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔