Sep ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق کی شہادت

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں اس تحریک کی مرکزي کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اتوار کو لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ شیخ نبیل قاووق بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کی شام صیہونی فوج نے بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر جارحانہ حملے کیے جس کے نتیجے میں لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ شہید ہو گئے۔

ٹیگس